the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حکومت اپنی غلط کاریوں کیلئے بری الذمہ نہیں ہوسکتی :بی جے پی
نئی دہلی ۔یکم جنوری (پی ٹی آئی) ہندوستان نے معاہدہ کیلئے 360کروڑ روپیے تک کی رشوت کے الزامات سامنے آنے کے تقریباً ایک سال بعد آج سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ایک ہند اطالوی کمپنی اگسٹا ویسٹ لینڈ کے ساتھ 3600 کروڑ روپیے کی مشتبہ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت منسوخ کردی ہے ۔ وزارت دفاع نے آج یہاں بتایا کہ وزارت قانون کی رائے ملنے کے بعد اس معاہدہ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت نے ہیلی کاپٹر معاہدہ کے سلسلہ میں اسے بنانے والی کمپنی آگسٹا ویسٹ لینڈ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا اور اس کے نمائندوں کو اپنا موقف پیش کرنے کے لئے طلب کیا تھا۔ ان کے جواب کو وزارت قانون کے پاس رائے طلب کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا۔ جس کی رائے موصول ہونے کے بعد معاہدہ منسوخ کردیا گیا۔ فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی کو اس مقدمہ میں ایک ملزم بنایا گیا تھا۔ سی بی آئی نے اس کی تحقیقات کی تھی۔ وزیردفاع اے کے انتونی نے قبل ازیں آج دن میں وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کے بعد یہ معاہدہ منسوخ کردیا۔ معاہدہ کے تحت اہم شخصیتوں کے لئے 12 ہیلی کاپٹرس فراہم کرنا تھا جبکہ 3 پہلے ہی فراہم کئے جاچکے ہیں۔ وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان نے اب اینگلو اٹالین کمپنی سے یہ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے گذشتہ سال فروری میں اس معاہدہ کو روک دیا



تھا۔ کمپنی کے دو اعلیٰ عہدیداروں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اس معاہدہ کے لئے 30فیصد کی رشوت تقسیم کی ہے۔ وزارت دفاع نے اٹلی میں ان دو افراد سے پوچھ تاچھ کی اور اس سلسلہ میں ضبط شدہ دستاویزات کا معائنہ کیا۔ اٹلی کی پولیس نے یہ معاملہ منظرعام پر لایا تھا اور اس سلسلہ میں کمپنی کے ایک ڈائرکٹر کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔اس دوران بی جے پی نے ادعا کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر ڈیل پر حکومت کے خلاف اس کی مہم کے باعث اس معاملت کو منسوخ کیا گیا لیکن اس سے حکومت اپنی غلط کاریوں سے بری الذمہ نہیں ہوجاتی ۔ بی جے پی لیڈرپرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ یہ کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت کی کرپشن کے خلاف بی جے پی کی متواتر مہم کی کامیابی ہے ۔ معاملت کی منسوخی سے حکومت اپنی غلط کاریوں سے بری الذمہ نہیں ہوجاتی کیوں کہ تین ہیلی کاپٹرس پہلے ہی پہونچائے جاچکے ہیں اور اس صورت میں معاوضہ ادا کرنا ہوگا ۔ ملک کو نقصانات کی بھرپائی کرنی پڑے گی ۔ انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ حکومت اگسٹا ویسٹ لینڈ کو معاوضہ ادا کرنے کے مسئلہ پر کیا کرنا چاہتی ہے ۔ جاوڈیکر نے کہا کہ اس اسکام کیلئے کون ذمہ دار ہیں۔ اپنی غیر شفاف پالیسیوں کی وجہ سے کانگریس نے 2G اسپکٹرم الاٹمنٹ ‘ دولت مشترکہ کھیلوں اور کوئلہ اسکا م جیسی بدعنوانیوں کیلئے گنجائش پیدا کی ہے ۔ بی جے پی نے الزام لگایا کہ ملک اور اس کے عوام کو کانگریس زیرقیادت حکومت کے کرپشن کی قیمت چکانی پڑے گی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.